29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:16
لندن میں سینکڑوں سومو ریسلرز سڑک پر نکل آئے
لندن…این جی ٹی…لندن میں گزشتہ روز سینکڑوں سومو ریسلرز سڑک پر نکل آئے۔ ارے ارے زیادہ حیران نہ ہوں یہاں کوئی دنگل کا اکھاڑہ نہیں سج رہا تھا بلکہ درحقیقت یہ سومو ریسلرز کے کاسٹیومز پہنے عام افراد تھے۔ جی ہاں لندن کے بیٹر سی پارک میں سومو ریسلرز کے کاسٹیوم پہنے درجنوں افراد نے امدادی مقاصد کے تحت ہونے والی ریس میں حصہ لیا۔ 5Kچیریٹی سومو رَن میں شامل شرکاء نے بھاری بھرکم کاسٹیوم پہن کر 5ہزار میٹر تک دوڑیں لگائیں جس سے حاصل ہونے والی آمدنی افریقہ میں تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کردی جاتی ہے۔