30 جولائی 2013
وقت اشاعت: 3:16
بین الاقوامی کھلاڑیوں نے ریس کیلئے بیٹ مین طرز کی حقیقی گاڑی بنا لی
نیویارک…این جی ٹی…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی بیٹ مین سیریز کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو اس فلمی کردار سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات میں بے پناہ دلچسپی رکھتے ہیں۔بین الاقوامی ریسنگ ٹیم کے کھلاڑی جن کا تعلق امریکہ، برطانیہ ، جرمنی اور سعودی عربیہ سے ہے،نے 1اعشاریہ 6ملین ڈالر لاگت سے بیٹ مین طرز کی گاڑی تیار کر لی ہے جو 2فٹ اونچی اور 2.5ٹن وزنی ہے۔ 400ہارس پاورکے طاقتور انجنV8 سے لیس یہ انوکھی سواری ناصرف ہوبہو فلم کے مناظر میں دکھائے جانے والی بیٹ موبائل سے مشابہہ ہے بلکہ رفتار اور ڈیزائن میں بھی اس سے کچھ کم نہیں۔