30 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:14
ٹوکیو میں کارٹون گیم سپر ماریو کے حقیقی کردار سڑک پر نکل آئے
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان کے شہر ٹوکیو میں گاڑیاں بنانے والی ایک نجی کمپنی نے بچوں اور بڑوں کے مقبول گیم سپر ماریو میں استعمال ہونے والی ریس کارٹ تخلیق کی ہے جنہیں حقیقی کرداروں کا روپ دھارے افراد نے سڑک پر چلا کر ان کی تشہیر کی۔ 209پونڈ وزنی اس منفرد گاڑی کو 35سے 50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے عام گاڑیوں کی طرح باآسانی چلایا جاسکتا ہے۔ تشہیری مہم کیلئے اس گاڑی کو چلانے والے افراد نے مکمل طور پر کارٹون کردار سپر ماریو کا روپ دھارا ہوا تھا جنہیں اس ریس کارٹ پر سواری کرتا دیکھ کر سڑک پر ایک ہجوم جمع ہوگیا۔