30 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:14
امریکی شخص نے کار کی رفتار بڑھانے کیلئے کروز میزائل نصب کر دیا
نیویارک…این جی ٹی…جب ذہانت، مہارت اور دیوانگی ایک ساتھ مل جائیں تو اسی قسم کے منفرد شاہکار سامنے آتے ہیں۔ حال ہی میں ایک امریکی شخص نے اپنی پرانی کار کی رفتار کو بڑھانے کیلئے اس کی چھت پر ایک کروز میزائل نصب کر دیا ہے۔ 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی 1967ء کا یہ Chevroletکارکا ماڈل اب اس میزائل کی مدد سے 300میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس کار کے انجن سے 30فٹ لمبا آگ کا شعلہ بھی خارج ہوتا ہے جس کے نتیجے میں یہ کار تیزی سے گزرتے ہوئے اپنے پیچھے گہرے دھوئیں کے بادل چھوڑتی نظر آتی ہے۔