30 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:7
امریکا: 813ڈرمنگ آلات سے دنیا کی سب سے بڑی ڈرم کٹ تیار
نیویارک…این جی ٹی…دنیا بھر میں ایسے کئی دیوانے پائے جاتے ہیں جو اپنے کسی شوق کے لیے دیوانگی کی تمام حدیں عبور کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ایسے ہی ایک دیوانے شخص کا تعلق امریکی ریاست نیویارک کے علاقے لیک وائل سے ہے جس نے دنیا کی سب سے بڑی ڈرم کٹ تخلیق کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ 56سالہ مارک ٹیمپریٹو نامی اس شخص نے 5ہزار پونڈ وزنی ڈرم کٹ تیار کی ہے جس میں کم وبیش 813ڈرمنگ آلات جوڑے گئے ہیں۔ مختلف حجم کے ڈرمز، جھانجھ گھنٹیاں اور گونگز لیے اس ڈرم کٹ کو گینز ریکارڈ بکس میں شامل کروانے کے لیے ٹیمپریٹو کے یہ تمام آلات بجانے کا مظاہرہ کرنا تھا اور انہوں نے ایک گھنٹے میں بناء ایک قدم اِدھر اُدھر لیے بیٹھے رہ کر اور کھڑے ہوکر یہ کردکھایا۔ اس ڈرم کٹ کے کچھ پارٹس ایک دوسرے سے کم وبیش 7سے 8فٹ دور ہیں تاہم پھر بھی ٹیمپریٹو کو تمام آلات سے نکلنے والے سُر ذہنی ازبر ہیں۔ چرچ میں موجود اس ڈرم کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی میں ٹیمپریٹو کو ہفتے بھر میں کم بیش 17گھنٹے نکالنے پڑتے ہیں تاکہ تمام آلات فنکشنل پوزیشن میں رہیں۔ 340پارٹس پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی ڈرم کٹ کو واضح فرق سے پیچھے چھوڑنے والے ٹیمپریٹو عرقRevM کی ڈرم کٹ کو گینز کے نمائندے نے نیا ریکارڈ تسلیم کرتے ہوئے ریکارڈ بکس میں شامل کرلیا ہے۔