تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:38

ڈانس کے دیوانوں نے کراٹے کے مقابلے میں رقص کرنا شروع کر دیا

نیویارک…این جی ٹی…رقص اور کراٹے دو الگ الگ فن ہیں لیکن ذرا منچلوں سے ملئے جو شوقین تو ڈانس کے ہیں لیکن شاید غلط میدان میں آگئے۔مقابلے کا آغاز ہوتے ہی جب ریفری نے اشارہ کیا تو پنڈال میں بیٹھے لوگوں کو امید تھی کہ شاید بہت ہی کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آئے گا لیکن اس وقت سب حیرت سے دنگ رہ گئے جب ان منچلوں نے مار دھاڑ کی بجائے رقص شروع کر دیا۔کراٹے کی اس شاندار بے عزتی پر پہلے تور یفری حیران ہوا اور پھر دونوں کو واننگ دے کر دوبارہ مقابلے کا آغاز کیا لیکن وہی ڈھاک کے تین پات،بالاآخر تنگ آکر یہ مقابلہ ہی ختم کرا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.