تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:17

60سیکنڈز میں بیگ کو کشتی میں تبدیل کر کے سمندر کی سیر کو نکل پڑیں

سڈنی…این جی ٹی…آسٹریلیا کی ایک کمپنی نے ایسی کشتی تیار کی ہے جسے 60سیکنڈز میں مختلف حصوں میں تقسیم کرکے بیگ میں ڈال کر کہیں بھی اپنے ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔ ان خصوصیات کی بدولت جہاں ساحل نظر آئے بیگ کو کندھے سے اتاریں، کھولیں اور 60سیکنڈز میں سیٹ کرنے کے بعد 12فٹ لمبی کشتی میں تبدیل کر کے پا نی میں اتار کر سیر پر نکل جائیں۔119پونڈ وزنی اس فولڈنگ کشتی کو دوبارہ مختلف حصوں میں تقسیم کر کے بیگ میں ڈالنا بھی ممکن ہے جو کہ ایسے مہم جو افراد کے لیے تیار کی گئی ہے جنہیں ایڈونچرز کے دوران دریا اور سمندر عبور کرنے کے لیے کوئی ذریعہ نہ مل پائے تو یہ ان کے مسئلے کو حل کردے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.