تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:33

کولمبیا کی کچی آبادی میں دنیا کے لمبے ترین ایسکیلیٹر کی تعمیر

بگوٹا…این جی ٹی…کولمبیا کے شہر Medellinکی ایک کچی بستی میں دنیا کے لمبے ترین آؤٹ ڈورایسکیلیٹر کی تعمیر کی گئی ہے۔ 7ملین ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا یہ ایسکیلیٹر چھ مختلف حصوں پر مشتمل ہے جس کے ذریعے صرف پانچ منٹ میں1ہزار 260فٹ تک کا فاصلہ طے کیا جاسکتا ہے۔ پسماندہ علاقے میں غریب افراد کی نقل و حرکت کیلئے فراہم کیے گئے اس نو عیت کے پروجیکٹ کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی جس کا سہرا کولمبیا کی حکومت کو جاتا ہے جنہوں نے دنیا کا لمبا ترین آوٴٹ ڈور ایسکیلیٹر تعمیر کر کے یہ قابلِِ تعریف عالمی کارنامہ سر انجام دیا۔ اس پسماندہ علاقے کے12ہزار سے زائد رہائشی اب اس ایسکیلیٹر کے ذریعے پانچ منٹ میں اپناسفر مکمل کر سکتے ہیں جسے وہ اس سہولت سے قبل ڈھلوانوں پر چڑھ کر ایک گھنٹے میں طے کیا کر تے تھے۔ واضح رہے کہ اسے گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے لمبے ترین آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر کی حیثیت سے بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.