31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:33
چینی بازیگر نے ہاٹ ایئر بیلونزکے درمیان تار پر چل کر عالمی رکارڈ بنادیا
بیجنگ…چین میں بازیگر نے ہاٹ ایئر بیلونزکے درمیان معلق تار پر چل کر عالمی رکارڈ بنادیا۔ہوا میں تنی رسیوں پر چلنے کا کارنامہ تو کئی افراد انجام دے چکے ہیں۔ لیکن چینی بازیگر ایشی کیر Aisikaier نے ہاٹ ایئر بیلون کے درمیان معلق تار پر چل کر سب کو حیران کردیا، 18 میٹر لمبے اور 5 سینٹی میٹر چوڑے تار پر ایشی کیر نے اپنا سفر 38 سیکنڈ میں طے کیا اور نیا عالمی رکارڈ قائم کردیا ، ایشی کیر ہوا میں تنی رسیوں پر چلنے کے ماہر ہیں اور پہلے ہی پانچ عالمی رکارڈز کے مالک ہیں۔