31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:33
فٹ بال کو نچانے والا باصلاحیت نوجوان
نیویارک…این جی ٹی…یہ تصویر ایک ایسے شخص کی ہے جو واکاواکا گرل شکیرا کے گانے پر فٹ بال کو نچا رہا ہے۔ اس شخص نے دومنٹ تک مسلسل فٹ بال کو ہوا میں لہرا کر مختلف کرتب دکھائے اور اسے دیکھنے والی ہر آنکھ حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئی۔ فٹ بال کا انوکھا استعمال کھیل کے میدان کے بجائے اسٹیج پر کرتے ہوئے اس با کمال شخص نے اپنے سَر سے لے کر پیروں تک کا استعمال کیا اور فٹ بال کو بغیر روکے گھماتا رہا۔ پین کی نوک پر فٹ بال کو رکھ کر گولی کی رفتار سے حرکت دے کر اس نے اپنے کرتب کا اختتام کیا اور سب کے دل جیت لیا۔