تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:49

مالکن کے اشارے پر مختلف ٹرکس دکھاتی باصلاحیت بلی

نیویارک…این جی ٹی…ڈولفنز اور چمپنزیز کی ذہانت کے قصے تو آپ نے بہت سنے ہوں گے لیکن جناب بلیاں بھی اس میدان میں کچھ کم نہیں۔ دنیا کی یہ ذہین ترین بلی کیسر اپنے مالکن کے اشارے پر مختلف ٹرکس کا مظاہرہ کرنے میں کمال مہارت رکھتی ہے، بس ایک اشارے کی دیر ہے پھر دیکھئے یہ کیا کیا کمال کرسکتی ہے۔ مانو بلی کیسر کی مالکن نے اسے باقاعدہ اتھلیٹک تربیت دے رکھی ہے کیونکہ کہیں تویہ آڑی ترچھی اور پیچیدہ رکاوٹوں پر مشتمل راستہ طے کرتی ہوئی نظر آرہی ہے تو کہیں اپنے مالکن کے پاوٴں پر اپنے پورے جسم کا توازن برقرار رکھے کھڑی ہے، کہیں بالٹی پر رول ہورہی ہے تو کہیں ایک اشارے پر گھر کا دروازہ بندکرتی نظر آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.