تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:5

چین میں گرمی کی شدید لہر، ہزاروں افراد غوطے لگانے ڈیڈ سی جھیل پہنچ گئے

شنگھائی…این جی ٹی…چین میں آج کل گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے جس نے وہاں کی مقامی آبادی سمیت سیاحوں کو بھی بری طرح پریشان کردیا ہے۔ چین کے صوبے سشواں میں درجہٴ حرارت 38ڈگری سیلسیس پر کیا پہنچا لوگوں گرمی کے مارے بوکھلا اُٹھے اور دیوانہ وار ڈیینگ کاؤنٹی میں موجود چین کی معروف جھیل ڈیڈ سی جاپہنچے۔ رنگ برنگی پلاسٹک کی لائف بوٹس لیے 15ہزار سے زائد مقامی افراد اور سیاحوں نے جھیل کا نقشہ ہی بدل ڈالا جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی پکنک پارٹی چل رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.