تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:27

امریکا میں مہم جو ہوا باز کی بوئنگ بم بار طیارے سے ریس

واشنگٹن … امریکا میں مہم جو ہوا باز نے بوئنگ بمبار طیارے کے ساتھ ریس لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ جیٹ مین کے نام سے مشہور Yves Rossy نے وسکونسن کی فضاوٴں میں کاربن سے بنے پروں کی مدد سے کامیاب پرواز کی۔ روزی نے بازووٴں سے بندھے پروں کی مدد سے 306 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑ ان بھری۔ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد اس مظاہرے کو دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ ونگ سوٹ کے ذریعے روزی 12 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.