31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:9
نیوزی لینڈ میں تنگ جگہ پر پارک ہونے والی کار تیار
آکلینڈ … نیوزی لینڈ نے تنگ جگہ میں پارک ہونے والی کار تیار کرلی۔ رش میں کار پارکنگ کا مسئلہ سمجھئے حل ہو ہی گیا، نیوزی لینڈ میں ایک ایسی کار بنالی گئی ہے جو کسی بھی تنگ جگہ پر پار ک کی جاسکتی ہے۔ نیوزی لینڈ میں بنائی گئی اس کار کے چاروں پہیوں میں الیکٹرک موٹرز نصب کی گئی ہیں، جو گاڑی کو چاروں جانب موڑ سکتے ہیں۔