31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 23:5
بزرگوں کی بات نہ ماننے کا انجام کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے!!
نیویارک…این جی ٹی… کبھی کبھی بزرگوں کی بات نظر انداز کرنامہنگا بھی پڑجاتا ہے،یقین نہ آئے تواس ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر ہی دیکھ لیں۔اسکیٹ بورڈنگ کرتے اس نوجوان کو پہلے تو بزرگ خاتون نے اپنے گھر کے سامنے سے گزرنے سے منع کیا لیکن یہ نوجوان بازنہ آیا۔نوجوان کی اس ڈھٹائی پر یہ خاتون اس قدر چراغ پا ہوئیں کہ وائپر لے کر راستے میں کھڑی ہو گئیں اور جیسے ہی نوجوان گزرابڑی بی نے آؤ دیکھا نا تاؤ اور وائپر نوجوان کے آگے پھینک دیا۔وہ بیچارہ آنے والی مصیبت سے بے خبر راستے میں آنے والی سے ٹکرا کر ایسا گراکہ آئندہ کے لئے وہاں سے گزرنے سے توبہ کر لی۔