1 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:7
لکڑی کو تراش کر تیار کردہ دیدہ زیب گھڑیاں
کیف…این جی ٹی…لکڑی سے فرنیچر کی تیاری ایک عام سی بات ہے لیکن ایک ماہرآرٹسٹ نے لکڑی کی مدد سے انوکھی گھڑیاں تیار کرلی ہیں۔ یوکرین سے تعلق رکھنے والے اس ماہر فن کار Valerii نے وقت دیکھنے کیلئے ایسی منفرد گھڑیاں بنالی ہیں جن کی تیاری میں مکمل طور پر لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہاتھوں کی مدد سے تراش کر تیار کی جانے والی ان گھڑیوں کو مزید دلکش بنانے کیلئے آرٹسٹ نے ان کی اوپری سطح پر ناصرف دیدہ زیب نقش و نگاری کی ہے بلکہ گھڑی کی اندرونی مشینری اور سوئیاں بھی مکمل لکڑی کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔