1 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:55
بیٹے کی محبت میں باپ نے کمرے کو طیارے کے کنٹرول روم میں بدل دیا
پیرس…این جی ٹی…کہتے ہیں کہ والدین اپنی اولاد کی محبت میں کچھ بھی کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں اور مشکل سے مشکل کام کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔ یقین نہ آئے تو فرانس سے تعلق رکھنے والے لورنٹ ایگون نامی شخص کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنے بیٹے کی محبت میں گھر کے کمرے کو طیارے کا کنٹرول روم بنا ڈالا۔ اس شخص نے پانچ برس کی محنت کے بعد کمرے کو بوئنگ 737طیارے کے پائلٹ روم میں بدل دیا جو ایسی مہارت سے بنایا گیا ہے کہ اسے دیکھ کر اصل طیارے کا گمان ہوتا ہے۔ لورنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی پائلٹ بننے کا شوق تھا جسے انہوں نے اس انداز میں پورا کیا۔