تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:11

15لاکھ چکاروں کی تنزانیہ سے کینیا نقل مکانی دیکھنے ہزاروں سیاح پہنچ گئے

ڈوڈوما…این جی ٹی…دنیا بھر میں جانور اپنی رہائش اور پڑاوٴ کے لیے سازگار و موزوں موسم اور جگہ کی تلاش میں رہتے ہیں اور اچھا سائبان ڈھونڈتے ہوئے ایک سے دوسری جگہ نقل مکانی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ خاص قسم کے افریقی ہرن/چکار بھی ہر سال جولائی تا اکتوبر تنزانیہ سے نقل مکانی کرتے ہوئے کینیا میں پڑاؤ ڈالتے ہیں۔ رواں ماہ ان جنگلی جانوروں کی نقل مکانی کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور کم و بیش 15لاکھ چکار تنزانیہ کے سیرن گیٹی نیشنل پارک سے تین ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے کینیا کے مسائی مارا نیشنل ریزور پہنچیں گے۔ سالانہ نقل مکانی کے اس دور میں ان جنگلی ہرنوں/چکاروں کا نظم و ضبط دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جب یہ ایک مخصوص راستے اور سرحد کی تقلید کرتے ہوئے اپنے نئے پڑاوٴ کی جانب گامزن نظر آتے ہیں اور روزانہ 40کلومیٹر فاصلہ طے کرتے ہیں۔ بے حد منظم انداز میں چکاروں کی نقل مکانی کا دلچسپ منظر دیکھنے دنیا بھر سے ہزاروں سیاح آج کل مسائی مارا میں مارا دریا کے گرد ڈیراڈالے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.