1 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:48
فلوریڈا میں 5ڈالر کے عوض مگرمچھ سے گلے ملیں اور فوٹو بنوائیں
تلہسی…این جی ٹی…خطرناک مگرمچھ کی موجودگی کے احساس سے ہی انسان کے جسم میں خوف طاری ہوجاتا ہے لیکن امریکی ریاست فلوریڈا میں مگرمچھ سے گلے ملنا سیاحوں کا ایک محبوب مشغلہ بن گیا ہے۔ فلوریڈا میں ایک شخص نے اس مقصد کیلئے ”Hug an alligator“ کے نام سے خصوصی طور پر ایک جگہ مختص کی ہوئی ہے جہاں عام شہر ی اور دنیا کے دیگر ممالک سے آئے ہوئے سیاح مگرمچھوں کو قریب سے دیکھنے کے ساتھ ساتھ 5ڈالر کے عوض ایک مگرمچھ سے گلے ملتے اور اس پوز میں تصاویر بنواتے ہیں۔ 5سالہBaby Bobbyنامی ایک35پونڈ وزنی مگرمچھ کو اس کام پر مامور کیا گیا ہے جس سے سیاح گرم جوشی کے ساتھ گلے ملتے اور اپنے دل میں موجود اس خطرناک جانور کے خوف کو کم کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔ سیاحوں سے گلے ملتے وقت کسی جانی نقصان سے محفوظ رہنے کیلئے عارضی طور پر ننھے مگرمچھ کے منہ کو ٹیپ سے باندھ دیا جاتاہے۔