1 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:4
ہر پہیہ علیٰحدہ اسٹیرنگ سے کنٹرول کرکے باآسانی پارک کی جانے والی کار
بیجنگ…این جی ٹی…گاڑی کی پارکنگ کا مسئلہ اب نہیں رہے گا کیونکہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے ذہین دماغوں نے جدید پہیوں والی گاڑی کا آزمائشی ماڈل تیار کرلیا ہے۔ چین، تائیوان اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں نے الیکٹرک موٹر پہیوں والی جدید گاڑی ڈیزائن کرلی ہے۔ فی الحال بے نام اس آزمائشی ماڈل کے چاروں پہیوں میں برقی موٹر موجود ہے جنہیں علیحدہ علیحدہ اسٹےئرنگ وہیل سے کنٹرول کرتے ہوئے 180ڈگری زاویے تک گھمایا جاسکتا ہے۔ پہیوں میں ڈالی گئی اس منفرد صلاحیت/جدت کی بدولت گاڑی کو ناصرف کم سے کم جگہ میں باآسانی متوازی پارک کیا جاسکتا ہے بلکہ یوٹرن لیتے وقت بھی صرف ایک بٹن گاڑی کو 180ڈگری پر ٹرن کردیتا ہے اور گول چکر کاٹنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ بیٹری پر چلنے والی یہ گاڑی 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو اگلے دو سالوں میں 8ہزار ڈالر کی قیمت ِ فروخت کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروادی جائے گی۔