تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:4

اب ریکٹ سے گیند اور مدِ مقابل کھلاڑی کے بغیر ٹیبل ٹینس کھیلا جا سکتا ہے

ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان میں ایک ایسا منفرد ٹیبل ٹینس کا ریکٹ متعارف کروایا گیا ہے جس کی بدولت گیند، مدِمقابل کھلاڑی اور ٹیبل کے بغیر بھی یہ کھیل کھیلا جاسکتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس ورچوئل ٹیبل ٹینس گیم کیلئے ایسا انوکھا ریکٹ تیار کیا گیا ہے جس میں نصب خصوصی موشن سینسرز اور اسپیکر گیند، مدِمقابل کھلاڑی اور ٹیبل کا کام سرانجام دیتے ہیں جو ان کی غیرموجودگی میں بھی کھیلا جا سکتا ہے۔ ایک شخص اس ریکٹ کو ہاتھ میں تھام کر ہوا میں ہٹ کرتا ہے تو اس کے اسپیکر سے ایسی آواز آتی ہے کہ جیسے آپ نے حقیقت میں گیند ہٹ کی ہو۔ Hyper Ping Pongنامی اس ریکٹ میں موجود سینسرز کی مدد سے اَن دیکھی گیند کی حرکت اور ٹکرانے کی آوازوں سے باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہٹ کہاں لگی اور لگائی جائے اور بس اسی طرح کھیل جاری رہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.