تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:52

نوجوان کاقلابازی کھاتے ہوئے اسکیٹ بورڈ بدلنے کا مظاہرہ

نیویارک…این جی ٹی…آپ نے اسکیٹنگ کے کئی ماہر افراد دیکھے ہوں گے اور ایسے ہی ایک ماہر امریکی نوجوان سے ہم آپ کی ملاقات کرواتے ہیں جس نے اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے خطرناک کرتب دکھایا۔ اس نوجوان نے ایک مقامی پارک میں اسکیٹنگ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اسکیٹ بورڈ سے اچھلتے ہوئے فضا میں قلابازی لگائی اور اپنا جسمانی توازن برقرار رکھتے ہوئے مہارت سے فرش پر رکھے ایک دوسرے اسکیٹ بورڈ پر کھڑا ہوگیا۔ اس خطرناک مظاہرے کے دوران اسے کئی بار ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن مسلسل جدوجہد سے کامیابی مل ہی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.