تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:1

امریکا میں کتوں سے محبت کرنے والے افراد کیلئے منفرد گیسٹ ہاؤس

نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست Idaho میں ایک آرٹسٹ نے کتے سے محبت کرنے والے افراد کیلئے ایک ایسا گیسٹ ہاؤس تیار کیا ہے جسے ایک دیوہیکل کتے ہی کی شکل میں 30فٹ بڑا بنایا گیا ہے۔ مکمل طور پر لکڑی سے بنے اس دو منزلہ گیسٹ ہاؤس میں ایک عام گھر کی طرح روزمرہ استعمال کی تمام سہولتیں بھی موجود ہیں جس میں جگہ کی مناسبت سے ایک وقت میں صرف چار افراد ہی رہ سکتے ہیں۔ اس گیسٹ ہاوٴس میں ڈاگز سے محبت کرنے والے مقامی اور غیر ملکی افراد آتے اور وقتی طور پر رہائش اختیار کرتے ہیں جسے سیاحوں کیلئے ہر سال اپریل سے اکتوبر تک کھولا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.