2 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:45
امریکی شہر Richmond کی دیواریں بن گئیں فنکا روں کیلئے کینوس
ورجینیا… این جی ٹی…دیواروں پر لکھنے اور تصاویر بنا نے کو اکثر ناپسندیدہ تصور کیا جا تا ہے لیکن امریکہ میں اس پرکو ئی پا بندی نہیں ۔جی ہاں امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ریچ مونڈ میں درو دیواریں ماہر فن کاروں کیلئے ایسا کینوس ہیں جہاں وہ پو ری آ زادی سے رنگ بکھیر سکتے ہیں ۔یہاں مصوری کے دلدادہ افرادبلند عمارتوں اورلمبی دیواروں پر تصاویربنا نے میں ایسی مہارت رکھتے ہیں کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ دنیا بھر کے فنکار یہاںآ تے ہیں اور اپنا ہنر آزماتے ہیں جس کے ذریعے یہ شہرناصرف ایک آرٹ گیلری کی تصویرپیش کر تا ہے بلکہ یہاں کی قدیم روایت آج بھی زندہ ہے۔