تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:35

فرانس میں400سے زائد ہا ٹ ائیر بلو نز نے آسمان سجا دیا

پیرس… این جی ٹی…فرانس میں ایک انوکھے فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 400سے زائد گرم ہوا کے غباروں نے شرکت کرتے ہوئے آسمان کو دلچسپ رنگوں سے مزین کر دیا۔Lorraine Mondialنامی اس بین الاقوامی میلے میں کل 408گرم ہواکے غباروں نے ایک ساتھ ہوا میں اڑان بھرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ ہر رنگ اور ہر شکل کے غبا روں نے آسمان کو قوس و قزاح کے خو بصورت رنگوں سے سجادیا جو مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا۔ ہر سال منعقد کئے جانیوالے اس میلے کا آ غا ز انیس سونواسی(1989) میں کیا گیا تھا جو گز شتہ چوبیس سالو ں سے کامیابی سے جاری ہے اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.