2 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:51
گٹار بجانے کے ماہربچے کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا
نیویارک… این جی ٹی…گٹار بجانے کی مہارت تو دنیا کے کئی گٹارسٹ اب تک دکھاچکے ہیں لیکن ہم آپ کوایک ننھے گٹارسٹ سے ملواتے ہیں۔یہ ننھا گٹارسٹ مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم ٹائی ٹینک کے تھیم سانگ کی ایسی سریلی دھنیں بکھیرتا ہے کہ سننے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔گٹار کے ذریعے موسیقی کے آلات پر اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے اس بچے کی وڈیو آن لائن تیزی سے مقبول ہورہی ہیں اور اب تک کئی لاکھ افراد اس سے محظوظ ہوچکے ہیں۔