تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:36

ننھی بلی کا دیوہیکل گھوڑے پر جارحانہ حملہ

نیویارک…این جی ٹی…ایک غصیلی بلی نے سرِ عام ایک دیوہیکل گھوڑے پر حملہ کر کے اسے خوفزدہ کر دیا۔ یہ گھوڑا اپنے مالک کے ساتھ کھڑا تھا کہ ایک بلی دبے پاوٴں اس کے پاس آئی اور اچانک اچھلتے ہوئے اس گھوڑے پر حملہ کردیا۔ اس دوران وہاں موجود تماشائی بھی بلی کی اس ہمت پر حیران رہ گئے جبکہ اس حملے سے یہ گھوڑا اس قدر خوفزدہ ہو گیا کہ اس نے دوڑ لگادی۔ اس گھوڑے سے بلی کی ناراضگی کی وجہ تو معلوم نہیں لیکن اس کے اس رویے کی وجہ اب تک ایک سوالیہ نشان ہے…کہ یہ اس کی تفریح ہے یا غصہ؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.