2 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:17
رنگ برنگی روشنی بکھیرتے اسکیٹ بورڈ
نیویارک…این جی ٹی…امریکا میں اسکیٹنگ کے شوقین افراد کیلئے ایسے منفرد اسکیٹنگ بورڈز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں نیلے، سرخ، سفید، پیلے اور ہرے رنگ کی LED لائٹس نصب کی گئی ہیں۔ ان دلچسپ بورڈز میں ری چارج ایبل بیٹری کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ یہ لائٹس پہیوں کے حرکت میں آنے سے خودکار نظام کے تحت روشن ہوجاتی ہیں۔ بیٹری فری LED لائٹس سے مزین ان اسکیٹنگ بورڈز کے ذریعے رات کے اوقات میں اسکیٹنگ کرنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے جو کہ نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔