2 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:18
برطانیہ میں پورش گاڑیوں کی سب سے بڑی پریڈ
لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں ایک ریس کے دوران پورش گاڑیوں کی سب سے بڑی پریڈ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔ سلور اسٹون گرینڈ پرکس سرکٹ میں ہونے والی اس پریڈ میں 1208 گاڑیوں نے شرکت کی۔ چمچماتی گاڑیوں کے جلووٴں نے دیکھنے والی آنکھوں کو خیرہ کردیا۔