5 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:34
دبنگ سلمان خان کا کردار اب موبائل گیمز میں بھی کھیلا جا سکتا ہے
ممبئی… این جی ٹی…بالی ووڈ کے سپر ہٹ اداکار دبنگ سلمان خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ موبائل فون گیمز میں سلمان خان جیسا کردار شامل کر لیا گیا ہے۔ فائٹر نامی اس گیم میں سلمان خان کو ان کی سپر ہٹ فلم وانٹڈ میں دکھائے جانے والے کردار کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ جلد ہی ایکشن سے بھر پور یہ گیم موبائل ایپلیکیشنز کی شکل میں دستیاب ہوگا جسے اسمارٹ فون یوزرزکیلئے جاری کیا جائے گا۔ اس ایپلیکیشن کے تخلیق کار وں کو یقین ہے کہ سلمان خان کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں ناصرف اسے استعمال کریں گے بلکہ خوب محظوظ بھی ہونگے۔