5 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:4
30ملین کانچ کی نلکیوں اور موتیوں سے تیار کردہ دلکش کچن
نیویارک…این جی ٹی…رنگ برنگے موتی ستاروں کا دلکش کام صرف خواتین کپڑوں پر ہی کرنے کی شوقین نہیں ہوتیں بلکہ باصلاحیت خواتین ان سے دیگر کئی دلچسپ کام بھی لیتی نظر آتی ہیں۔ امریکا سے تعلق رکھنے والی اس ماہر خاتون نے 30ملین کانچ کی نلکیوں، موتیوں اور کٹ دانوں سے ایک دلکش کچن تیار کر لیا ہے جہاں دیواروں سے لے کر فرش، ٹیبل، کرسیاں، پردے،گلاس، سنک میں رکھی پلیٹیں اور یہاں تک کہ دودھ کے ڈبے تک رنگ برنگے دیدہ زیب موتیوں سے مزین ہیں۔ 168مربع فٹ کا یہ شاندار کچن ناصرف آرٹ کا بے مثال نمونہ پیش کرتا نظر آتا ہے بلکہ آرٹسٹ کی مہارت کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔