6 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:6
سُرنگ میں نصب جگمگاتی میوزیکل لائٹس لوگوں کی توجہ کامرکز بن گئیں
نیویارک…این جی ٹی…امریکہ میں کی ایک ماہر آرٹسٹ نے پیدل چلنے والوں کیلئے تعمیر کی جانیوالی ایک زیرِ زمین سُرنگ میں ایسی انوکھی لائٹیں نصب کر دی ہیں جو آواز اور قدموں کی چاپ سے جگمگانے لگتی ہیں۔Rafael Lozanoنامی اس فن کار کی سجائی گئی ایک ہزارچار سو فٹ لمبی سُرنگ میں کوئی بھی شخص قدم رکھتا ہے تو لائٹس اس کا تعاقب کرتے ہوئے نا صرف حیرت انگیز لائٹ شو پیش کرتی ہیں بلکہ مبہوت کن موسیقی بھی ترتیب دیتی ہیں۔150اسپیکرزاور300سے زائد اسپاٹ لائیٹوں سے سجے اس میوزیکل لائٹنگ سے مزین سُرنگ میں بچے اور بڑے تمام ہی خاص دلچسپی لے رہے ہیں جو یہاں آکر موسیقی اورحرکت کرتی روشنیوں کے دلکش نظارے سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔