6 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:55
اسپین میں دنیا کا پہلا ٹویٹر ہوٹل کھل گیا
میڈرڈ… این جی ٹی…اسپین میں دنیا کا پہلا ٹویٹر ہوٹل کھول دیا گیا ہے جس کے ہر حصے سے لوگ آن لائن برادری کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے ہیں۔سوشل ویو ہاؤس( Wave House) نامی اس ہوٹل کو مکمل طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے یہاں تک کہ دیواروں کا رنگ بھی ویب سائٹ کی تھیم جیسا ہے۔اس ہوٹل میں مقیم مہمان ایک دوسرے کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان سکتے ہیں کہ ہوٹل میں اس وقت ان کے کون کون سے دوست موجود ہیں۔ اس انوکھے ہوٹل میں کھانے کا آرڈر اور روم سروس سمیت کئی سہولتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور وہ بھی صرف ایک ٹویٹ کے ذریعے۔