6 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:11
رنگ بر نگے دھاگے کی رِیلوں سے تیا رکردہ مو نا لیزا کا دلکش پو رٹریٹ
بیروت… این جی ٹی…رنگ بر نگے دھاگوں سے صرف کپڑوں کی سِلائی کا ہی کام نہیں لیا جاتابلکہ ان دھاگوں کو آرٹ کا نمو نہ بنا نے کیلئے بھی استعما ل کیا جا سکتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال لبنان کے ایک ٹیلرکا تیار کر دہ مونا لیزا کا پورٹریٹ ہے جسے 2ہزار ایک سو چھپن دھاگے کی رِیلوں کی مدد سے مکمل کیا گیا ہے۔اس شخص نے سب سے پہلے کینوس پر سینکڑوں لکڑی کے کنڈے نصب کئے اور پھر ان پر رِیلوں کو اس ترتیب سے لٹکا دیا کہ آرٹ کا یہ شاہکار اُ بھر کر سامنے آ گیا۔یوں اس شخص نے کپڑوں کی سِلائی میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی فن کارانہ صلاحیتوں کا بھی اظہار کیاجسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔