تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:43

برازیلین نوجوان کا اسکیٹ بورڈنگ کرنے کا شاندار مظاہرہ

برازیلیا… این جی ٹی…دنیا میں ایسے سر پھروں کی کمی نہیں جو اپنے شوق اور جنون کی خاطر اپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے بھی نہیں گھبراتے۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے بوب برنکوئسٹ ( Bob Burnquist) کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جو اسکیٹ بورڈنگ کے ایسے دیوانے ہیں کہ ایڈونچر کی خاطر بڑے سے بڑا خطرہ بھی مول لے لیتے ہیں۔ اس باصلاحیت شخص نے اسکیٹ بورڈ پر سوار ہو کر نہ صرف شاندار کرتب دکھائے بلکہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے بغیر کسی قسم کے حفاظتی اقدامات کے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاتے ہوئے اسکیٹ بورڈنگ کرنے کا بے مثال مظاہرہ بھی پیش کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.