6 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:59
کبھی دیکھی ہے ایسی انوکھی واٹر سلائیڈ !!
بہاماس…این جی ٹی…خطرناک شارک مچھلیوں کو قریب سے صرف فلموں میں ہی دیکھا جا سکتا ہے لیکن اب ایسا حقیقت میں بھی ممکن ہے۔جی ہاں جزیرہ بہاماس ( Bahamas)کے ایک ٹیمپل میں ایسی انوکھی واٹر سلائیڈ بنائی گئی ہے جس کا تجربہ کسی کے ہوش اڑا دے گا تو کسی کا جوش بڑھا دے گا۔یہ خطرناک سلائیڈ شیشے کی ایسی سرنگ میں لے جاتی ہے جہاں سے 14 فٹ لمبی شارک مچھلیوں کا باآسانی نظارہ کیا جا سکتا ہے ۔لیپ آف لینتھ نامی یہ واٹر سلائیڈ بہت تیزی سے سیاحوں میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور ایڈونچر کے دلدادہ افراد جوق در جوق یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔