تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:50

امریکا: دنیا کی سب سے بڑی پاپ کارن بال

انڈیانا پولیس…این جی ٹی …امریکی ریاست انڈیانا کے دارالحکومت انڈیاناپولیس میں جاری ریاستی میلے میں دنیا کی سب سے بڑی پاپ کارن بال تیار کرکے عالمی ریکارڈقائم کردیا گیا۔6ہزار510پونڈ وززنی اور24فٹ9انچ گھیرے والی اس پاپ کارن بال کا قطر8فٹ ہے۔بال اسٹیٹ ایگریکلچر اور ہارٹیکلچربلڈنگ میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، اس دیوہیکل گیند کی تیاری میں977پونڈ پھولے ہوئے پاپ کارن۔1ہزار113پونڈ کھمبی کی شکل کے کرنل پاپ کارن اور5ہزار534پونڈ پانی،چینی اور کارن سیرپ کا مکسچر شامل کیا گیا۔گینز ریکارڈ بکس میں دنیا کی سب سے بڑی پاپ کارن بال کی حیثیت سے شامل کی گئی یہ بال18اگست کو میلے کے اختتام تک نمائش پر موجود رہے گی جسکے بعد اس مال مویشیوں کی خوراک بنادیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.