7 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:49
کتے نے لیموں کے قریب جانے سے توبہ کرلی
نیویارک…این جی ٹی…لیموں کا تُرش رس چکھنے کے بعد بڑے بڑوں کے چہروں کا رنگ بدل جاتاہے لیکن یہ تو آخر ایک ننھا سامعصوم کتا ہے۔ اس پالتو کتے کی مالکن نے جیسے ہی اسے لیموں کا ٹکڑا دیا توانتہائی ترش ذائقہ چھکتے ہی یہ عجب جھنجھلاہٹ کا شکار ہو کر نا صرف اچھلنے لگا بلکہ اس نے چھلانگیں لگا لگا کر اپنی ناگواری کا اظہار بھی کیا ۔لیموں کی کھٹاس اس ننھے ڈاگی کو اتنی بد ذائقہ لگی کہ اس نے لیموں کے ٹکڑوں سے بھری پلیٹ کے قریب جانے سے ہی توبہ کر لی۔