تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:19

فن لینڈ میں کچرا جمع کرنے کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا

ہیلسنکی … فن لینڈ میں کچرا جمع کرنے کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ فن لینڈ کی ایک کمپنی نے ڈسٹ بن میں اسمارٹ سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے، اس سسٹم سے کچرا جمع کرنے کی لاگت میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ ڈسٹ بن میں لگے سینسر کچرے کی مختلف سطحوں کی نشاندہی کریں گے اور ایک وائرلیس سسٹم کے ذریعے انتظامیہ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کون سا ڈسٹ بن کتنا بھرچکا ہے، اس سے انتظامیہ کا وقت اور پیسہ بچایا جا سکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.