19 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:8
کیوبا کے شہر ہوانا میں قدیم اور اپنے دور کی مشہور کاروں کا مقابلہ
ہوانا…کیوبا کے شہر ہوانا میں قدیم اور اپنے دور کی مشہور کاروں کا مقابلہ ہوا جس میں ریٹائرڈ ”فارمولا ون“ ڈرائیور ڈیوڈ مارشل نے بھی حصہ لیا۔70 کلو میٹر کی اس ریس میں 60 مختلف کاریں اور 15 موٹر سائیکلیں شامل تھیں، جو شہر کے مختلف جگہوں سے گزرتے ہوے پرانے ہوانا میں اختتام پزیر ہوئیں۔قدیم کاروں کی اس دلچسپ ریس دیکھنے کے لئے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔مختلف ادوار کے مختلف موڈلز اس ریس میں شامل تھے ۔کیوبا میں یہ ریس پچھلے 9 سال سے سالانہ منعقد ہوتا ہے۔