19 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:34
بر طانیہ: پولیس سڑک کے درمیان پھنسی 50 بطخوں کے ریسکیو کیلئے پہنچ گئی
لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں پولیس انسانوں ہی کی محافظ اور نگہبان نہیں۔ گزشتہ دن بر طانیہ کی ایک مصروف شاہراہ پر پولیس نے بطخوں کو گاڑیوں سے بچانے اور بحفاطت سڑک کراس کر وانے کی خدمت سر انجام دی ۔تقریباً پچاس بطخیں سڑک کے عین درمیان میں جھرمٹ بنائے کھڑی ہو گئی جس کے باعث گا ڑیوں کی روانی میں رکاوٹ پیداہورہی تھی ۔یہاں سے گزرنے والے افراد نے کسی حادثے سے بچنے کیلئے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کران بطخوں کو قابو کرکے سڑک سے ہٹایا اوررکی ہوئی ٹریفک بحال کر دی۔