تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:58

وینزیلا میں ڈاکو عورتوں کے بال چرانے لگے

کراکس…وینزویلا میں انوکھے چوروں نے سب کی ناک میں دم کر رکھا ہے ، جو مارکیٹ میں قینچیاں لیے گھومتے ہیں وینزویلا میں ان دنوں خواتین کی سب سے قیمتی چیز موبائل ، گاڑی ، زیورات یا پرس نہیں ، بلکہ ان کے بال ہیں۔ کیونکہ راہ چلتے چور ان کیسرسے بال لے اڑتے ہیں۔ قینچیوں کے ساتھ چور، خواتین پر حملہ آور ہوتے ہیں اور مال و دولت کے بجائے ان کے بال کاٹ کر ،یہ جا وہ جا۔یہ انوکھی چوریاں سب سے زیادہ وینزیلا کے دوسرے بڑے شہر مارکیبو میں ہو رہی ہیں۔جہاں بال چوری کرنے کے لیے بندوقوں کی بھی مدد لی جاتی ہے اورپھر چوری کیے گئیبال زینت بنتے ہیں ، بیوٹی سیلونز کے،بیوٹی سیلونز کے مالکان کاکہناہے کہ نقلی بالوں کی ایکسٹینشن 500 ڈالر تک بکتی ہے اور اصلی بالوں کی مالیت تو 8سو ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔بال چوری کے بڑھتے واقعات پر صدر ماڈورو نے نوٹس لے لیا ، کہتے ہیں ،ہئیر مافیا سے سختی سے نمٹا جائے گا، اور جلد چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.