21 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:29
میوزیکل کنسرٹ میں بچوں کی حیران کن پرفارمنس
برلن…این جی ٹی…کہتے ہیں فن کسی کی میراث نہیں یہ تو قدرتی طور پر انسا ن کے اندرموجود ہو تا ہے ۔بس ہمت اور جوش کا ہو نا ضروری ہے۔اس وڈیو میں نظر آنے والے یہ بچے بریک ڈانس کرنے میں شاندارمہارت رکھتے ہیں جنہوں نے رقص میں اپنی بے مثال صلا حیتیں دکھا کر محفل کو چار چاند لگا دئیے ۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے بریک ڈانس میں بے مثال مہارت رکھنے والے یہ کم عمرڈانسرز جیسے ہی ایک مقامی میوزیکل کنسرٹ میں پرفار م کرنے اسٹیج پر پہنچے تو حیرت انگیز روبوٹک مووز اور پھرتی دکھا کر دیکھنے والوں کر حیران کر دیا ۔ٹھیک کہتے ہیں مہارت ہو تو ایسی۔