21 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:18
اپناگھر نہیں ہے تو کیا ہو ا ،اب اسکول بس میں بھی رہا جا سکتا ہے
واشنگٹن …مہنگا ئی کے اس دور میں اپنا گھر خریدنا بیحدمشکل ہے لیکن اب ایک امریکی نوجوان نے اس مسئلے کا حل تلاش کر لیا ہے۔ذرا دیکھئے تو اس شانداراور خوبصورت گھر کو، جو مٹی اور پتھرسے تعمیر نہیں کیا گیا بلکہ ایک پرانی اور خستہ حال اسکول بس میں بسا یاگیا ہے ۔امریکی ریاست مینیسوٹاسے تعلق رکھنے والےHank Butitta نامی اس نوجوان نے یونیورسٹی کے ایک پروجیکٹ کے تحت پرانی اسکول بس کو 225اسکوائرفٹ کے انوکھے موبائل گھر میں تبدیل کر دیا ہے۔15دِنوں میں مکمل ہونے والے اس شاندار موبائل گھر کے اندر بوٹِیٹانے ایک کچن ، لیونگ روم اور بیڈ روم تیار کرتے ہوئے اسے تمام ضروریاتِ زندگی سے آراستہ کیا ہے ۔بوسیدہ اور خستہ حال اسکول بس کو خوابوں کے گھر کا روپ دینے کیلئے بوٹِیٹانے کل 6ہزارڈالر کی رقم خرچ کی اور اب تک اس پر 5ہزار میل کا سفر بھی طے کر چکا ہے ۔