تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:30

روس : جنگی بحری جہازساحل پر دیکھ کرشہری دم بخود!!

ماسکو…این جی ٹی …روس کے ساحل پر اس وقت تفریح کیلئے آئے لوگ عجب غضب صورتحال سے دوچار ہو گئے جب 550ٹن وزنی ایک بحری ہوورکرافٹ اچانک ہی سمندر کنارے آن پہنچا ۔ 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ دیو ہیکل بحری جہاز کسی طوفان کی طرح ساحل پر پہنچا ،جسے دیکھ کرکسی کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نا آیا کہ جنگی ہورکرافٹ ساحل پر کیسے ہو سکتا ہے لیکن سب یہ جان کر دنگ رہ گئے کہ یہ کوئی سپنا نہیں بلکہ حقیقی جہازہے۔بھاری مشینری اور اسلحے سے لیس یہ دیوہیکل جہاز راستہ بھٹک کر ساحل پر آیا تھا یا دانستہ، یہ تو روسی نیول ہی بہتر طور پر بتا سکتی ہے لیکن لوگوں کیلئے یہ تجربہ بے حد انوکھا اور ناقابل فراموش ثابت ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.