24 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:30
نوجوانوں کا باسکٹ بال میں شاٹ ڈالنے کا شاندارمظاہرہ
نیویارک… این جی ٹی…کچھ لوگ مقبولیت حاصل کرنے کے لئے بڑے بڑے چیلنج قبول کرنے سے بھی نہیں گھبراتے اور اپنی مہارت سے دیکھنے والوں کو حیران کر جاتے ہیں۔ ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کرتے ان چار نوجوانوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے قلابازیاں کھاتے ہوئے اس مہارت سے بال باسکٹ میں ڈالی کہ دیکھنے والے حیرت سے دنگ رہ گئے۔منچلے جوانوں کے مہارت سے بھرپور اس کر تب کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر راتوں رات مقبولیت حاصل کر لی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد آن لائن دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔