24 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:30
ایک کھلاڑی کی بے دھیانی نے دوسرے کی جیت چھین لی
نیویارک…توجہ ایک طرف رکھنے سے کام تو اچھا ہوتا ہی ہے اس کے ساتھ ہی برے حادثات سے بھی بچے رہتے ہیں۔لیکن دھیان بھٹکنے کا انجام کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔ایسا ہی ہوا امریکہ میں،جہاں ایک ریس کے دوران ایک خاتون اچانک ٹریک پر آگئیں۔اور تیز رفتاری سے دوڑتا ہوا کھلاڑی ان سے ٹکرا گیا۔اب نا جانے ان محترمہ کا دھیان کس طرف تھا۔لیکن ان کی ذرا سی بے دھیانی سے کھلاڑی بھی دوڑ سے باہر ہو گیا اور یہ خود بھی چوٹ لگوا بیٹھیں۔