27 اگست 2013
وقت اشاعت: 2:54
امریکی کمپنی نے بچوں کے کھیلنے کی سائیکلیں بڑوں کیلئے بھی تیار کر لیں
نیویارک…این جی ٹی…تین پہیوں والی سائیکلیں چلانا ہر بچے کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن ایک امریکی کمپنی نے بڑوں کیلئے بھی ایسی ہی دلچسپ سائیکلیں تیار کر لی ہیں جواکثر چھوٹے بچوں کو ہی چلاتے دیکھاگیاہے۔35سے 45سال کی عمر کے افراد کیلئے خصوصی طور پر تیار کی جانیوالی ایک نشست کی حامل اس دلچسپ سائیکل کااگلا پہیہ 26انچ کا ہے جبکہ14انچ کے پچھلے دو سلائیڈنگ پہیوں کی بدولت بآسانی ڈرفٹنگ کے مزے بھی لئے جا سکتے ہیں۔صرف یہی نہیں اس سائیکل کے ہینڈلز میں جھالریں اور ایک بلندآوازگھنٹی بھی نصب کی گئی ہے اور طاقتور بریکس بھی موجود ہیں ۔ٹھیک ہی کہتے ہیں انسان چاہے جتنا ہی بڑا کیو ں نا ہو جائے لیکن اس کے اندر ایک بچہ ہمیشہ موجود رہتا ہے ، اسی لئے تویہ انوکھی سائیکل مرد اور خواتین نے بلا جھجھک خوب چلائی اوربچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے خوب مزے بھی لئے۔