27 اگست 2013
وقت اشاعت: 2:54
اسپین میں ٹماٹروں سے جنگ کے سالانہ میلے کی تیاریاں مکمل
میڈرڈ…این جی ٹی…ہر سال کی طرح اس سال بھی اسپین کے شہر ویلن شیاکے قصبے بیونول میں سالانہ فوڈ فائٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔لا ٹوماٹینا (ٹماٹروں سے جنگ)کے سالانہ میلے میں رواں سال غیر علاقائی افراد کے لیے ٹکٹ لازمی کردیا گیا ہے۔ٹماٹروں سے لڑی جانے والی اپنی نوعیت کی منفرد جنگ کے لیے اسپین سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد اس قصبے پہنچتے ہیں جہاں کم و بیش100ٹن ٹماٹروں سے یہ جنگ لڑی جاتی ہے۔گذشتہ سال اس روایتی میلے میں ٹماٹر فائٹ میں لوگوں کی تعداد40سے50ہزار کے مطلوبہ ہدف سے بڑھ جانے کے باعث رواں سال دس یورو کا ٹکٹ ضروری قرار دے دیا گیا ہے اور قصبے سے باہر کے تمام افراد ٹکٹ خریدنے کے پابند ہونگے۔واضح رہے ہر سال ہزاروں افراد ٹماٹروں سے جنگ کرتے ہوئے گلے سڑے ٹماٹروں سے ایک دوسروں کو نشانہ بناتے نظر آتے ہیں اورٹماٹر مار مار کر ہر ایک کو لال سرخ کردیتے ہیں۔