27 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:26
جاپانی آرٹسٹ نے کیلے پرفن پارے بنا کراُن کو ایک نیا روپ دے ڈالا
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت آرٹسٹ نے کیلے کو ایک نیا روپ دے کر ثا بت کر دیا ہے کہ کیلا صرف کھا نے کیلئے ہی نہیں بلکہ اس کا بطور آرٹ میڈیم بھی استعما ل ممکن ہے۔اس ماہرفن کار نے کیلو ں کو ٹوتھ پکس اور چمچے کی مدد سے تراش کر انتہائی نفیس اور دیدہ زیب اشکال بنا ڈالیں ہیں جنہیں دیکھ کر حقیقت کا سا گمان ہوتا ہے ۔ کیلے کی ساخت نر م ہو نے کے با عث ان پر چہرے کے نقوش بنا نا ایک مشکل ترین مر حلہ ہے تاہم اس آرٹسٹ نے کما ل مہارت کا مظاہر ہ کر تے ہو ئے ان کیلوں کو فن پا روں میں تبدیل کر کے نا ممکن کو ممکن بنادیا ہے۔